جو کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے گا، سینٹرل کنٹریکٹ میں رہے گا: محسن نقوی کا اعلان

لاہور:(دنیا نیوز)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ جو کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے گا وہ سینٹرل کنٹریکٹ میں رہے گا۔

صوبائی دارالحکومت میں قذافی سٹیڈیم میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ ایک مہینے سے کرکٹ پر کافی کام کر رہے ہیں، دو تین روز تک بہت سی چیزیں فائنل ہو جائیں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ ٹی 20، ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے کچھ پالیسیز بنائی ہیں، سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے بھی کافی کچھ کیا ہے، سلیکشن کے معاملات پر بھی کام کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن کو مشینی کرنے لگے ہیں، ہم نے گزشتہ سال کہا تھا کہ جو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے گا وہ سینٹرل کنٹریکٹ میں رہے گا۔

محسن نقوی کا مزید کہا کہ جو کھلاڑی کیٹیگری میں پورا نہیں اترتا وہ ٹیم میں نہیں آ سکے گا، ہم پانچ کیٹیگریز بنا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں