نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق، خاتون زخمی

راولپنڈی: (دنیا نیوز) چاکرہ سادہ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے باپ بیٹے جان کی بازی ہار گئے جبکہ واقعے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور بیٹا موقع پر دم توڑ گئے، جبکہ زخمی ہونے والی خاتون راہگیر تھی جو گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت سید شہزادہ شاہ اور ان کے بیٹے سید مصطفیٰ شاہ کے نام سے ہوئی، ابتدائی تحقیقات میں واقعے کی وجہ زمین کا تنازع بتائی گئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او نصیر آباد پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو 1122 نے لاشیں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام تر شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں