ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدہ، اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کی نیتن یاہو پر تنقید

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل کے اپوزیشن رہنما یائر لاپید نے وزیراعظم نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان سامنے آنے والا مجوزہ معاہدہ اسرائیل کے کسی بھی جنگی مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

یائر لاپید نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ایرانی حکومت برقرار ہے، اس کا میزائل پروگرام بدستور موجود ہے، ایران اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ تعمیر کر سکتا ہے، امریکہ ایران معاہدہ دراصل نیتن یاہو کی مکمل ناکامی کا نتیجہ ہے۔

اپوزیشن رہنما نے نیتن یاہو پر الزام عائد کیا ان کی پالیسیوں نے اسرائیل کو تابع ریاست میں تبدیل کر دیا ہے جو اپنے فیصلوں میں مکمل خودمختاری نہیں رکھتی، کوئی پریس کانفرنس، میڈیا مہم اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ کوئی ویڈیو اس ناکامی کو چھپا نہیں سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں