ڈونلڈ ٹرمپ کی 80ویں سالگرہ، وائٹ ہاؤس کے لان میں خونی پنجرہ سج گیا
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج 80 برس کے ہو گئے ہیں جبکہ وائٹ ہاؤس میں وہ خونی پنجرہ بھی سج گیا ہے جہاں آج سالگرہ پر مقابلہ ہو گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ جو امریکا کے پہلے معمر ترین صدر بھی ہیں، کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اس بار بھی اپنی سالگرہ زبردست انداز میں منانے جا رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے لان میں پہلی بار کسی کی سالگرہ پر ایسا مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے یو ایف سی فریڈم 250 کے ایونٹ میں 14 فائٹرز اس بڑے پنجرے جس کو ’کلا‘ کہا جاتا ہے، میں ایک دوسرے کو شکست دینے کی کوشش کریں گے۔
یہ ایونٹ 250 ویں یوم آزادی کی سرگرمیوں کا حصہ ہے جس پر 60 ملین ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں، تاہم اتفاقاً یہ لمحمہ ایک ایسے وقت میں آ رہا جب صدر ٹرمپ نویں دہائی میں قدم رہے ہیں۔
ناقدین ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں اس ایونٹ کو درست قرار نہیں دے رہے اور ان کا اشارہ ایران جنگ کی طرف ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کی لہر آئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی سالگرہ کے ہی روز ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو سکتے ہیں البتہ ایران نے اسی وقت کی تصدیق نہیں کی ہے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کے اخراجات یو ایف سی خود برداشت کر رہی ہے۔
یو ایف سی کے چیف کونٹینٹ آفسیر گریگ بورساری نے کھیل اور سیاست کو آپس میں ملانے کے تاثر کو مسترد کیا اور کہا کہ ہم اس کو اس نظر سے دیکھتے ہیں کہ ہمیں اپنے ملک اور اپنے کھلاڑیوں کا جشن منانے کے لیے ایک ناقابل یقین اور انتہائی منفرد موقع ملا ہے۔
آج ایونٹ میں حصہ لینے والے چند نمایاں فائٹر براہ راست اوول آفس کے باہر پہنچیں گے اور پھر تاریخی لان ساؤن لان کی طرف جائیں گے، یہ آٹھ کونوں سے بنا ہوا ایک پنجرہ نما میدان ہے، جس کے اردگرد چار ہزار سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔