امریکہ ایران امن معاہدہ: نوبل پیس فارفیلڈ مارشل عاصم منیر ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکہ ایران امن معاہدے میں مؤثر ملٹری ڈپلومیسی نوبل پیس فارفیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
امریکا اور ایران تاریخی امن معاہدے میں پاکستان کے کلیدی اور مؤثر سفارتی کردار نے عالمی برادری کو حیران کر دیا، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کو زبردست الفاظ میں سراہا جا رہا ہے۔
تاریخی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لئے تعریفی ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، صارفین کی جانب سے عسکری قیادت کی مؤثر ملٹری ڈپلومیسی کی بھرپور پذیرائی کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے آرمی چیف کو ’’فیلڈ مارشل عاصم منیر‘‘ کے خطاب سے نوازتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی امن کے لئے ان کی اس عظیم کاوش پر انہیں نوبل پیس پرائز دیا جائے۔