سابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کا ایران کیخلاف مزید سخت کارروائیوں کا مطالبہ

تل ابیب: (دنیا نیوز) سابق اسرائیلی وزیراعظم کا نئی قیادت کے تحت ایران کے خلاف مزید سخت کارروائیوں کا مطالبہ کر دیا۔

سابق اسرائیلی وزیراعظم نے نفتالی بینیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسرائیل کی موجودہ حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی ایران میں حکومتی تبدیلی کی الٹی گنتی شروع ہو جائے گی۔

نفتالی بینیٹ نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بنیامین نیتن یاہو کی جگہ لینے کے خواہش مند نفتالی بینیٹ نے نیتن یاہو کی کارکردگی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا نیتن یاہو کا دور حکومت خانہ جنگی سے شروع ہوا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سات اکتوبر کے واقعات کے ساتھ جاری رہا اور اب ایران کے مقابلے میں ناکامی پر ختم ہو رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں