سندھ کابینہ کا اجلاس 17جون کو صبح 11 بجے ہو گا، ایجنڈا جاری

کراچی :(دنیا نیوز) سندھ کابینہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس 17جون کو صبح 11 بجے ہو گا۔

سندھ کابینہ اجلاس میں رواں مالی سال کےضمنی اخراجات پیش کیے جائیں گے، سندھ کابینہ کو چیئرمین پی اینڈ ڈی سالانہ ترقیاتی پروگرام پر بریفنگ دیں گے۔

دوسری جانب سندھ کابینہ آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی۔

علاوہ ازیں سندھ کابینہ سے گزشتہ اجلاسوں کے منٹس، سرکولیشن سمری اور فنانس کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق لی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں