خیرپور میں لڑکی کے اغوا کا جرم ثابت، ملزم کو عمر قید کی سزا

خیرپور:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے خیر پور میں لڑکی کے اغوا کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا کا حکم دے دیا گیا۔

 ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے نوجوان لڑکی کو اغوا کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد علی چوہان کو عمر قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا دے دی۔

عدالتی حکم میں لکھا گیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو ایک ماہ اضافی قید بھگتنا ہوگی، یہ مقدمہ 6 سال قبل اے سیکشن تھانے میں متاثرہ لڑکی کے ورثا کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

دوسری جانب عدالت نے سزا سنانے کے بعد ملزم کو سینٹرل جیل منتقل کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں