جرمنی کے یوتھ سینٹر میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک، 2 مشتبہ افراد گرفتار

برلن: (دنیا نیوز) جرمنی کے شہر اسٹاڈے میں واقع ایک یوتھ سینٹر میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ زخمیوں کی تعداد فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی۔

خبر ایجنسی کے مطابق جرمن پولیس نے واقعے کے سلسلے میں 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جن میں مبینہ حملہ آور بھی شامل ہے۔

جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے محرکات تاحال سامنے نہیں آ سکے، تاہم واقعے کے بعد مزید کسی حملہ آور کی تلاش نہیں کی جا رہی۔

مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ اسٹاڈے کے ایک یوتھ سینٹر میں ہوئی، جس کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور حراست میں لیے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں