الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے میرپور کے انتخابی شیڈول کی تاریخ میں توسیع کردی
مظفرآباد: ( دنیا نیوز) آزاد کشمیر) الیکشن کمیشن نے میرپور میں ہونے والے انتخابات کے شیڈول میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے مختلف مراحل میں ایک، ایک روز کی توسیع کر دی ہے۔
نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی نئی تاریخ 4 جولائی مقرر کی گئی ہے جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 5 جولائی کو جاری کی جائے گی۔
امیدواروں کو انتخابی نشانات 6 جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے اور اسی روز حتمی امیدواروں اور انتخابی نشانات کی فہرست بھی جاری کر دی جائے گی۔
اسسٹنٹ الیکشن کمشنر ذیشان خلیل کا اِس حوالے سے کہنا تھا انتخابی شیڈول میں ایک، ایک روز کی توسیع کی گئی ہےجب کہ انتخابی عمل ضابطہ کار کے مطابق جاری ہے اور تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حتمی امیدواروں کی فہرست جاری ہونے کے 21 روز بعد پولنگ کرائی جائے گی۔