شمالی وزیرستان میں 4 اور 5 جولائی کو کرفیو نافذ، نوٹیفکیشن جاری

شمالی وزیرستان:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کےعلاقے وزیرستان میں دو روز کے لیے کرفیو نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر 4 اور 5 جولائی کو صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ خان نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا ضلع بھر میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں اور کرفیو کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں