فٹبال ورلڈکپ: میکسیکو کو شکست دے کر انگلینڈ کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
میکسیکو سٹی: (ویب ڈیسک) انگلینڈ نے فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں میزبان میکسیکو کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔
انگلینڈ کی ٹیم میکسیکو کو شکست دیکر فٹبال ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، کوارٹر فائنل مین انگینڈ کا مقابلہ ناروے سے ہوگا۔
میچ میں انگلینڈ کی جانب سے بیلہنگم نے دو جبکہ کپتان ہیری کین نے ایک گول کیا، میکسیکو کے گول کوئی نینس اور جمینینس نے بنائے،میچ میں انگلینڈ کی ٹیم دوسرے ہاف کے 54ویں منٹ سے 10 کھلاڑیوں سے کھیلی، ریفری نے انگلش پلیئر جیرل کوانساہ کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔
آج کھیلے گئے پہلے پری کوارٹر فائنل میں ناروے نے 5 بار کی چیمپئن برازیل کو دو ایک سے شکست دے کر فٹبال ورلڈکپ سے باہر کر دیا۔