اقوام متحدہ کا انتظامی کمیٹی تحلیل کرنے کے حماس کے فیصلے کا خیر مقدم
نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے غزہ میں دو دہائیوں سے انتظامی امور سنبھالنے والے ادارے کو حماس کی جانب سے تحلیل کرنے کے فیصلے کا نوٹس لیتے ہوئے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق ہم ہر ایسے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں جو جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد میں معاون ثابت ہو اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں بیان کردہ مقاصد کے حصول کو آگے بڑھائے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دو جارک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ بدستور فلسطینی اتھارٹی کی قیادت میں متحدہ فلسطینی طرز حکمرانی کے قیام کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کا مؤقف واضح ہے کہ فلسطینی علاقوں میں ایک متحد اور مؤثر انتظامی نظام کا قیام خطے میں استحکام اور امن کے فروغ کے لیے اہم ہے۔