اسرائیل کا جنوبی لبنان کے علاقے العقیدہ میں کار پر میزائل حملہ، 3 خواتین، شامی شہری جاں بحق

بیروت: (دنیا نیوز) جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے بند نہ ہوسکے۔

جنوبی لبنان کے علاقے العقیدہ میں کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں سوار چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے کے مطابق گاڑی پر اسرائیلی فوج نے میزائل سے حملہ کیا، حملے میں یوسف شمعون پبلک سکول کی پرنسپل، ان کی والدہ، ایک غیر ملکی گھریلو ملازمہ اور ایک شامی شہری جاں بحق ہوئے۔

متاثرہ افراد اپنے آبائی گھر کا جائزہ لینے گئے تھے، اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے ضلع بنت جبیل کے مختلف قصبوں میں بھی متعدد رہائشی مکانات کو دھماکوں سے تباہ کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں