اسحاق ڈار کی کرغز صدر سے ملاقات، ایس سی او رکن ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور

بشکیک: (دنیا نیوز) اسحاق ڈار کی ایس سی او رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ کرغز صدر سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے صدر اور وزیرِ اعظم کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، اور ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے دوران پرتپاک مہمان نوازی پر صدر کا شکریہ ادا کیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 2026–27 کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھالنے کی تیاری کے تناظر میں رکن ممالک کے درمیان مسلسل تعاون نہایت اہم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...