شیروں کا جذبہ پیسوں سےخریدا نہیں جاسکتا، مریم اورنگزیب

کوٹلی: (دنیا نیوز) سینیر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ شیروں کا جذبہ پیسوں سےخریدا نہیں جاسکتا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں ہزاروں کلومیٹرسڑکیں بن رہی ہیں، شیروں کا جذبہ پیسوں سےخریدا نہیں جاسکتا، یقین ہے نوازشریف کے شیرکسی جھانسے میں نہیں آئیں گے، پنجاب میں ایک ہزارسے زائد کلینک آن وہیلز سہولیات دے رہے ہیں، مخالفین کہتے ہیں مریم نوازکا پنجاب صرف لاہور ہے، لاہور جیسی ترقی پنجاب کےتمام شہروں میں ہورہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آزادکشمیر میں سڑکوں کےجال بچھائے، ن لیگ کی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، نوازشریف وزیراعظم بنےتوپاکستان اورآزادکشمیر نےیکساں ترقی کی،نوازشریف کی خدمت کی نشانیاں پورے پاکستان میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پنجاب کےتمام 41اضلاع میں واسا موجود ہے، وزیراعلیٰ مریم نوازکی گرین بسیں کوٹلی میں بھی جلد آئیں گی، آزادکشمیر میں میڈیکل ڈسٹرکٹس،کارڈیالوجی سینٹرزبنیں گے، آزادکشمیر کےنوجوانوں کو لیپ ٹاپس اوراسکالرشپس ملیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نوازآزادکشمیر میں صاف ستھراکشمیر کامنصوبہ دیں گی، وزیراعظم اورمریم نواز آزادکشمیر کوبھی سیف سٹی منصوبہ دیں گے، کشمیری اپنےووٹ کاسوچ سمجھ کراستعمال کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...