فیروزوالہ میں بند ٹوٹنے سے ایک ہی گھر کے تین بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالہ میں بند ٹوٹنے سے ایک ہی گھر کے تین بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  پٹھان کالونی فیروزوالہ میں نالہ بھیڑ کے بند ٹوٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس سے  ایک ہی گھر کے تین کمسن بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

 ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت دانیال، نعمان اور برہان کے ناموں سے ہوئی ہے، بند ٹوٹنے کے باعث گھر کے قریب بڑی مقدار میں پانی جمع ہوگیا تھا جہاں تینوں بچے نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور بچوں کو پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کردی۔

افسوسناک حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا جب کہ اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں، اہل علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نالوں اور بندوں کی بروقت مرمت اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...