سویوز ایم ایس-28 خلائی جہاز آئی ایس ایس سے روانہ، تین خلا باز زمین واپسی کے سفر پر
ماسکو : (شاہد گھمن) روسی خلائی ادارے روس کاسموس نے اعلان کیا ہے کہ سویوز ایم ایس-28 خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے روسی حصے میں موجود راسویٹ ماڈیول سے کامیابی کے ساتھ الگ ہو کر زمین کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔
روس کاسموس کی براہِ راست نشریات کے مطابق خلائی جہاز میں روسی خلا باز سرگئی کُد-سورچکوف اور سرگئی میکائیف کے ساتھ امریکی خلائی ادارے ناسا کے خلا باز کرسٹوفر ولیمز بھی سوار ہیں۔
روسی خلائی ادارے کے مطابق تینوں خلا باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اپنا مشن مکمل کرنے کے بعد زمین واپسی کے سفر پر روانہ ہوئے ہیں، خلائی جہاز طے شدہ شیڈول کے مطابق زمین کے ماحول میں داخل ہو کر لینڈنگ کرے گا، جس کے بعد خلا بازوں کے مشن کا باضابطہ اختتام ہو جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments