طالبان رجیم دنیا بھرسے واپس آنے والے افغان مہاجرین کو سنبھالنے میں بری طرح ناکام
کابل: دنیا بھرسے اپنے وطن واپس آنے والے لاکھوں افغان مہاجرین طالبان رجیم میں شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔
طالبان رجیم کی تمام ترتوجہ عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ظلم وجبر سے اقتدار مضبوط کرنے پرمرکوز ہے۔
افغان میڈیا آمومیڈیا کے مطابق صوبہ فراہ میں آباد بے دخل افغان مہاجرین بے روزگاری، طبی سہولیات کی کمی اور انسانی امداد کے فقدان سے پریشان ہیں، پڑوسی ممالک سے بیدخل ہونے والے لاکھوں افغان باشندوں کو افغانستان میں سنگین معاشی مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ افغان طالبان رجیم واپس لوٹنے والے مہاجرین کو روزگار اور بنیادی ضروریات فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہے۔
اقوام متحدہ نے انتباہ کیا کہ واپس آنے والے افغان مہاجرین کی بڑھتی تعداد امدادی خدمات اورمقامی آبادی پر دباؤ ڈال رہی ہے۔
مہاجرین کے امور کے ماہر محمد جمال کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم نے واپس آنے والے مہاجرین کے مسائل فوری حل نہ کئے تو افغان عوام کو بڑے انسانی بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، افغانستان واپس لوٹنے والے مہاجرین کی مشکلات سے ظاہرہوتا ہے کہ طالبان رجیم ایک مکمل طور پر ناکام اور نااہل قابض ٹولہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments