پاسداران انقلاب کا امریکی نگرانی میں آبنائے ہرمز عبور کرنیوالے جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فضائی نگرانی میں آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کرنے والے 2 جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکروں کو نشانہ بنا کر روک دیا گیا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ دیگر 4 آئل ٹینکروں نے فوری طور پر اپنا راستہ تبدیل کیا اور سابقہ پوزیشنوں کی جانب واپس لوٹ گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments