اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے کئی ارکان شہید کرنے کا دعویٰ

بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے کئی ارکان کو شہید کرنے کا دعوی کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حزب اللہ کے کئی ارکان اسرائیل کی جانب سے سکیورٹی زون قرار دیے گئے علاقے میں پائے گئے جہاں اسرائیلی فوجی بھی تعینات ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ان افراد کی نشاندہی کے بعد فوجیوں نے خطرے کو ختم کرنے کیلئے حملہ کیا، حزب اللہ کو اسرائیلی شہریوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے تصدیق کی تھی کہ اس کا ایک فوجی زخمی ہو گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...