ہنگو میں بڑا کامیاب آپریشن، خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے میں ملوث مبینہ دہشتگرد مارا گیا

ہنگو:(دنیا نیوز) ضلع ہنگو میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے مبینہ ماسٹرمائنڈ کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مشترکہ آپریشن ہنگو کے چھپری نریاب علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی اور نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔

حکام  نے بتایا کہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے مبینہ مرکزی منصوبہ ساز کو ہلاک کر دیا گیا جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

سی ٹی ڈی  حکام کا مزید کہنا  تھا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور امن و امان کو سبوتاژ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ 29 جولائی کو ہنگو کے خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید جبکہ 28 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...