تھرپارکر اور عمرکوٹ میں بارشوں سے مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 2 زخمی

تھرپارکر(دنیا نیوز) سندھ کے اضلاع تھرپارکر اور عمرکوٹ میں حالیہ بارشوں کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک شخص پانی میں ڈوبنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، دو افراد بارش کے باعث بننے والے گڑھوں میں گرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب ضلع عمرکوٹ میں بھی بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جب کہ مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ شہریوں کو بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں، برساتی نالوں اور کھلے گڑھوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...