مہاجرین کی نشستوں کے نتائج کا اعلان: مسلم لیگ (ن) 4، پیپلز پارٹی نے ایک نشست جیت لی
مظفر آباد:(دنیا نیوز) چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر نے مہاجرین کی نشستوں کے انتخابی نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جاری کردہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے نے 4 پیپلز پارٹی نے ایک نشست جیت لی۔
چیف الیکشن کمشنر کے مطابق ایل اے 41 ویلی 2 سے مسلم لیگ (ن) کے محمد عامر شاہ کامیاب قرار پائے، جبکہ ایل اے 42 ویلی 3 سے سید شوکت علی شاہ نے کامیابی حاصل کی۔
اسی طرح ایل اے 43 ویلی 4 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار 1,076 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 سے محمد احمد رضا قادری کامیاب قرار پائے، جبکہ ایل اے 45 ویلی سے پیپلزپارٹی کے عبدالماجد خان نے فتح اپنے نام کی۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی نشستوں کے موصولہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے تمام پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments