کوٹ مومن میں نوجوان مبینہ تشدد کے بعد قتل، لاش درخت سے لٹکا دی گئی
کوٹ مومن:(دنیا نیوز) پنجاب ضلکع میں ایک نوجوان کو مبینہ طور پر تشدد کے بعد قتل کرکے لاش درخت سے لٹکا دی گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس اور شدید اشتعال پھیل گیا۔
مقتول کی شناخت محمد بلال حسن کے نام سے ہوئی ہے۔ اہلخانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس اور سی سی ڈی سے شفاف اور سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کی اپیل کی ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ اہلخانہ نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے مقتول کو انصاف فراہم کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments