پلیئنگ الیون میں شامل امام الحق کا لارڈز ٹیسٹ سے باہر ہونے کا امکان
لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان کے اوپننگ بیٹر امام الحق انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کےپہلے روز فیلڈنگ کے دوران بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار ہوگئے۔
امام الحق کی انجری کے بعد اسکین کرائے گئے جس میں بائیں پنڈلی پر لو گریڈ سٹرین کی تصدیق کی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی میڈیکل ٹیم امام الحق کی انجری کا علاج اور بحالی کے عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔
پی سی بی کے مطابق امام الحق لارڈز ٹیسٹ کے بقیہ میچ میں حصہ لیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ ان کے علاج اور صحت یابی کی پیش رفت کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments