فلپائنی کسٹمز کی بڑی کارروائی، افغانستان سے سمگل شدہ منشیات کی بھاری کھیپ ضبط
منیلا: (دنیا نیوز) افغان طالبان کے زیر قبضہ افغانستان منشیات سمگلنگ کا گڑھ بن چکا ہے اور منشیات کا پھیلتا جال خطے کے لیے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔
فلپائنی کسٹمز حکام نے منیلا انٹرنیشنل کنٹینر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، فلپائن بیورو آف کسٹمز اور ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی کی مشترکہ کارروائی میں دو کنٹینرز سے 43 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین برآمد کرلی گئی۔
فلپائنی کسٹمز اورڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی نے خفیہ اطلاعات پر افغانستان سے آنے والی مشتبہ کھیپ کی مکمل تلاشی لی جس سے منشیات برآمد ہوئیں۔
فلپائنی حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 51 لاکھ امریکی ڈالر ہے جسے منشیات کو ٹالکم اسٹون سے مشابہ پیکجز میں چھپا کر تجارتی سامان کےدرمیان رکھا گیا تھا۔
فلپائنی کسٹمز کمشنر ایریل نیپوموسینو کے مطابق سخت نگرانی، رسک مینجمنٹ اور مؤثر بارڈر کنٹرولز نے منشیات کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم نے افغانستان کو نارکو اکانومی پر منحصر ایک ناکام ریاست میں تبدیل کردیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments