بینچ اور بار کے تعاون کے بغیر عدالتی اصلاحات کامیاب نہیں ہوسکتیں: چیف جسٹس

کوئٹہ:(دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ بینچ اور بار کے تعاون کے بغیر عدالتی اصلاحات کامیاب نہیں ہو سکتیں۔

 بلوچستان ہائیکورٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس یحییٰ آفریدی  کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام کو صرف عدالتوں کے بجائے شہریوں کی ضروریات کے گرد مرکوز کرنا ہوگا، سائلین کو انصاف کے حصول کے لیے عدالتی اداروں میں غیرضروری مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی ذریعہ ہے جبکہ انصاف اصل مقصد ہے، عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کا استعمال انصاف کی فراہمی کو آسان اور مؤثر بنانے کے لیے ہونا چاہیے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بینچ اور بار کے باہمی تعاون کے بغیر عدالتی اصلاحات کامیاب نہیں ہو سکتیں، اصلاحات کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں محدود وسائل اور سکیورٹی چیلنجز کے باوجود انصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، عوام کو بروقت اور آسان انصاف کی فراہمی عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...