ایران کوئی بے معنی معاہدہ کر بھی لے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں: ٹرمپ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کوئی بے معنی معاہدہ کر بھی لے تو مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے دباؤ ڈالنے کی کوشش نہیں کر رہے، ایران کوئی بے وقعت معاہدہ کر بھی لے تو مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے موجودہ صورتحال زیادہ پسند ہے، آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، ایران کی معیشت تباہی کی طرف جا رہی ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اپنے ناگزیر انجام کو ٹالنے کی کوشش کر رہا ہے، ایرانی عوام آخر کب کھڑے ہوں گے اورلڑیں گے؟
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments