برسلز میں اے آئی روبوٹس کی نمائش، کچن میں کام کرنے والے روبوٹس متعارف

بیلجیئم: (ویب ڈیسک) بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹس کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جہاں کچن میں کام کرنے والے جدید روبوٹس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

نمائش میں 15 جدید روبوٹس پیش کیے گئے، جنہوں نےباورچی خانے میں مختلف کام انجام دے کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

روبوٹس نےڈش واشنگ، فریج میں اشیا رکھنے، دودھ کی بوتل اٹھانے اور باورچی خانے کی مختلف اشیا ترتیب دینے جیسے کام انجام دیے۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس میں تیز رفتار ترقی کے باعث مستقبل میں روبوٹس کو گھروں کےکچن میں روزمرہ کے کام انجام دیتے ہوئے دیکھا جاسکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...