شرجیل میمن کراچی میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد کیلئے شہر میں بے امنی پھیلانا افسوسناک ہے، احتجاج کے نام پر شہر کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں خوف و ہراس پھیلانا قانون کو چیلنج کرنا ہے، جماعتِ اسلامی کو احتجاج کا حق ہے، شرپسند عناصر کو عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی چھوٹ نہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، آگ لگانے، سڑکیں بند کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمے داری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...