لاہور: مال روڈ پر جماعت اسلامی کے کارکنوں و تاجروں میں تلخ کلامی، پولیس پہنچ گئی

لاہور: (دنیا نیوز) مال روڈ پر جماعتِ اسلامی کے کارکنوں اور تاجر برادری میں ہڑتال کے معاملے پر اختلاف شدت اختیار کر گیا۔

جماعتِ اسلامی کے کارکنوں اور تاجروں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی بھی ہوئی جبکہ دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

صورتِ حال کے پیشِ نظر پولیس کی بھاری نفری مال روڈ پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ پٹرولیم پر لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعتِ اسلامی نے آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں دھرنے سے خطاب میں امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مسلم لیگ ن والے ایک طرف مذاکرات اور دوسری جانب زبردستی کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...