کوٹری سٹیشن پر مال بردار ٹرین حادثے کا شکار ، ایک ریلوے ملازم جاں بحق
جامشورو:(دنیا نیوز) سندھ کے علاقے کے کوٹری سٹیشن پر کوئلے سے بھری مال بردار ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے کے نتیجے میں اپ مین ٹریک پر ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر نے سے ایک ریلوے ملازم جاں بحق ہو گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والا ملازم کوٹری سے مال بردار ٹرین میں حیدرآباد جانے کے لیے سوار ہوا تھا، حادثے کے باعث ٹرین میں موجود ہزاروں ٹن کوئلے کو بھی نقصان پہنچا جبکہ کئی فٹ ریلوے ٹریک اکھڑ گیا۔
حادثے کے بعد اپ ٹریک مکمل طور پر بند ہوگیا اور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے، ٹریک کی بحالی کے لیے ریلوے عملہ اور ضروری مشینری موقع پر طلب کرلی گئی ہے جب کہ متاثرہ ٹریک کی بحالی کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments