غزہ بورڈ آف پیس نے اسرائیلی مظالم کے باعث دو ریاستی حل ناممکن قرار دیدیا
ابوظہبی: (دنیا نیوز) غزہ بورڈ آف پیس کے اعلیٰ نمائندے نکولے ملاڈینوف نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں موجودہ صورتحال برقرار رہنے اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتے تشدد کے باعث اسرائیل فلسطین دو ریاستی حل ناممکن ہو جائے گا۔
ابوظہبی میں ہیلی فورم سے خطاب کرتے ہوئے ملاڈینوف نے کہا غزہ کے 50 فیصد سے زائد علاقے پر اسرائیلی فوج کا کنٹرول اور باقی حصے میں حماس کی موجودگی تنازع کے سیاسی حل کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔
دو ریاستی حل کی طرف واپسی کے لیے غزہ میں عبوری طرز حکمرانی، ہتھیاروں کی مرحلہ وار تلفی اور اسرائیلی فوج کا انخلا ضروری ہے۔
ادھر حماس نے ملاڈینوف پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کے لئے اسرائیل کو طے شدہ معاہدوں کی پابندی پر آمادہ کریں، مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے تشدد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments