سمندری حدود کے نگہبانوں کو سلام، ملک بھر میں آج یوم بحریہ منایا جارہا ہے

کراچی: (دنیا نیوز) سمندری حدود کے نگہبانوں کو قوم کا سلام، 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کے شہدا اور غازیوں کے نام، ملک بھر میں آج یوم بحریہ منایا جارہا ہے۔

جنگ ستمبر میں پاک بحریہ نے اپنی صلاحیتوں اور بہادری کا لوہا منوایا، سمندری حدود کے دفاع کے ساتھ ساتھ دشمن کیخلاف اہم کارروائیاں انجام دیں، آپریشن دوارکا کو بحریہ کی تاریخ میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

کراچی سے تقریبا 350 کلو میٹر دور دوارکا کو بھارت کے دفاعی قلعے کی حیثیت حاصل تھی، ریڈار سٹیشن سے بھارتی فضائیہ کو مدد فراہم کی جا رہی تھی، پاک بحریہ نے ریڈار سٹیشن کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا۔

7 جنگی جہازوں پر مشتمل پاک بحریہ کا جنگی بیڑا ریڈیو سگنلز کے بغیر آگے بڑھا، بحری فوج نے چند منٹ کےدوران بھارتی ریڈار سٹیشن مکمل تباہ کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...