اقوام متحدہ کا حوثی باغیوں کی تازہ کارروائیوں، جھڑپوں میں شدت پر اظہار تشویش

نیویارک: (دنیا نیوز) یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی مختلف محاذوں پر تازہ کارروائیوں کے بعد جھڑپوں میں شدت پر اقوام متحدہ نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صورتحال وسیع جنگ کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ برگ نے کہا ہے کہ شہریوں کی ہلاکتیں، زخمی ہونے، خاندانوں کی نقل مکانی اور شہری تنصیبات کو پہنچنے والا نقصان انتہائی تشویشناک ہے۔

ہانس گرنڈ برگ نے کہا کہ یمن میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر جنگ شروع ہوئی تو شہریوں کے لیے سنگین نتائج ہوں گے اور سیاسی حل کی کوششیں مزید پیچیدہ ہو جائیں گی۔

انہوں نے فریقین سے فوری جنگ بندی، زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ اور اقوام متحدہ کی ملٹری کوآرڈینیشن کمیٹی سمیت موجودہ رابطہ کاری کے طریقہ کار کو استعمال کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے علاقائی اور عالمی قوتوں پر زور دیا کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے فریقین کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...