پاکستان اور اے ڈی بی کا ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کی بروقت تکمیل پر اتفاق

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے حکام کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں مین لائن ون (ایم ایل ون) ریلوے منصوبے سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں منصوبے کے ڈیزائن، آئندہ مراحل، منظوریوں، پروکیورمنٹ اور دیگر تکنیکی و قانونی تقاضوں کا جائزہ لیا گیا۔

اے ڈی بی حکام نے بتایا کہ رواں سال اکتوبر میں ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کو حتمی شکل دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، اے ڈی بی کی تکنیکی ٹیم اور منصوبے کے کنسلٹنٹس منصوبے پر تیزی سے کام کر رہے ہیں جبکہ ڈیزائن حتمی ہونے کے بعد پروکیورمنٹ اور دیگر مراحل کو بروقت آگے بڑھایا جائے گا۔

وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف ایم ایل ون منصوبے کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ منصوبہ جلد از جلد عملی مرحلے میں داخل ہو۔

احد چیمہ کا کہنا تھا کہ حکومت ایم ایل ون سے متعلق اپنی تمام ضروری ذمہ داریاں اور تقاضے بروقت پورے کرے گی اور منصوبے کے تمام مراحل میں ضروری سہولت و تعاون فراہم کرے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ منصوبے کی بروقت پیش رفت کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان قریبی رابطہ اور مؤثر تعاون ضروری ہے، تکنیکی، قانونی اور ضابطہ جاتی تقاضوں کی مکمل پاسداری کے ساتھ منصوبے کے شیڈول کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

اے ڈی بی حکام نے ایم ایل ون منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے حکومتِ پاکستان کے عزم اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے آئندہ مراحل اور منظوریوں سے متعلق ضروری تقاضے حکومتِ پاکستان کے ساتھ بروقت شیئر کیے جائیں گے۔

دوسری جانب فریقین نے ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...