بااثر افراد کا محنت کش پر مبینہ تشدد، سر کے بال، بھنویں اور مونچھیں مونڈ دیں
حافظ آباد: (دنیا نیوز) حسن ٹاؤن میں بااثر افراد نے محنت کش نوجوان کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر سر کے بال، بھنویں اور مونچھیں مونڈ دیں، منہ کالا کرکے جوتوں کا ہار پہنایا اور گدھے پر بٹھا کر گلی محلے کے چکر لگواتے رہے۔
متاثرہ نوجوان گلفام گلی محلوں میں پھیری لگا کر روزگار کماتا ہے، متاثرہ نوجوان کے مطابق ملزمان نے اسے گھر کے سامنے کھڑا ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں ڈیرے پر لے جا کر بھی تشدد کیا۔
متاثرہ نوجوان کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے پر بڑا ظلم کیا گیا، ہمیں انصاف چاہئے۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کردی ہے، پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments