وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوا دیا، آئین پر عملدرآمد کی یقین دہانی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے خط کا جواب بھجوا دیا جس میں انہوں نے آئین پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری پر وزیراعظم کا خط اپوزیشن لیڈر کو موصول ہوگیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے الیکشن کمیشن میں نئی تقرریوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

دوسری طرف اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کی ملاقات بھی ہوئی ہے، محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کے خط بارے اپوزیشن لیڈر سینیٹ کو آگاہ کیا، ملاقات میں دیگر اپوزیشن رہنماؤں کو بھی آگاہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...