آئی اے ای اے کی ایران کے خلاف قرارداد غیر قانونی اور سیاسی ہے، محسن رضائی

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے ایران کے خلاف منظور کی گئی تازہ قرارداد کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

ایکس پر جاری ایک بیان میں محسن رضائی نے آئی اے ای اے کی قرار داد کو تکنیکی بنیاد سے محروم اور مکمل طور پر سیاسی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ایجنسی کا موجودہ طرز عمل ممالک کو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے دستبرداری کی طرف دھکیل سکتا ہے۔

محسن رضائی نے کہا قرارداد پر امریکا اور اسرائیل کے دباؤ کے واضح اثرات نظر آتے ہیں اور ایران اسے قبول نہیں کرتا، آئی اے ای اے کی سیاسی اور خلل ڈالنے والی کارروائیاں مزید ممالک کو این پی ٹی سے نکلنے پر مجبور کرسکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...