ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو یمن کے بہادر عوام کی کامیابیوں پر خوشی ہے۔
محمد رضا عارف نے خطے کے حکمرانوں کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عقل و دانش کا مظاہرہ کیا جائے اور بیرونی وابستگیوں سے آزادی اختیار کی جائے۔
ایرانی نائب صدر کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کو اسلام کے پرچم تلے اتحاد قائم کرنا چاہیے، مضبوط اسلامی اقتصادی اور سیاسی بلاک کا قیام مسلم امہ کے مفاد میں ہوگا۔
محمد رضا عارف نے مزید کہا کہ اسلامی اقتصادی اور سیاسی اتحاد کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک سے اچھے اور دوستانہ تعلقات برقرار رکھنا بھی ضروری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments