لاہور ہائیکورٹ کا تھانوں میں مصالحتی ویلفیئر خدمت مراکز کے قیام کی درخواست پر فیصلہ

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے تھانوں میں مصالحتی ویلفیئر خدمت مراکز کے قیام کی درخواست نمٹا دی،عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد پرویز نے یاسین ضیاء کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ درخواست میں ہوم سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب سمیت دیگر حکام کو فریق بنایا گیا تھا۔

تحریری فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب کے تھانوں میں مصالحتی ویلفیئر خدمت مراکز کا قیام ضروری ہے۔ تھانوں میں آنے والے بیشتر سائلین غریب ہوتے ہیں اور ان کے تنازعات مصالحت کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق مصالحتی مراکز کے قیام سے غریب سائلین کی مشکلات کم کی جاسکتی ہیں، تاہم ہوم سیکرٹری پنجاب تھانوں میں مصالحتی ویلفیئر خدمت مراکز کے قیام سے متعلق درخواست پر فیصلہ نہیں کر رہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ہوم سیکرٹری پنجاب کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب کو درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ہوم سیکرٹری کو مذکورہ ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹائی جاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...