بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید
بنوں:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ سردی خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر کانسٹیبل شہید ہوگا اُس کی شناخت عبید اللہ ولد بلقیاز کے نام سے ہوئی ہے، جو پولیس لائن بنوں میں ڈیوٹی پر تعینات تھا۔
حکام کا کہنا تھا کہ عبید اللہ اپنے گاؤں سردی خیل سے پولیس لائن بنوں ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا، اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش کو قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کیا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ دشمنی کا شاخسانہ تھا یا وجہ کچھ اور، مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments