روسی حملوں میں شدت، رواں سال انتہائی مشکل موسم سرما کا سامنا ہو سکتا ہے: یوکرینی حکام
کیف: (دنیا نیوز) یوکرینی حکام نے خبردار کیا ہے کہ روسی حملوں میں شدت کے باعث ملک کو رواں سال انتہائی مشکل موسم سرما کا سامنا ہو سکتا ہے۔
یوکرینی حکام کے مطابق روسی فضائی حملوں سے اس سال بنیادی ڈھانچے کو تقریباً 10 ارب ڈالر کا نقصان پہنچ چکا ہے، جبکہ بحیرہ اسود کی بندرگاہوں کی مؤثر ناکہ بندی کے باعث تقریباً 40 ارب ڈالر کی برآمدی آمدنی خطرے میں ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ پہلے ہی شدید مالی دباؤ کا شکار ہے اور توانائی و دیگر اہم تنصیبات پر مسلسل حملے یوکرین کی معیشت اور جنگی حالات کو مزید سنگین بنا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments