سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں امن دشمنوں کیلئے واضح پیغام ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پشین اور قلعہ عبداللہ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں امن دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگردوں کا خاتمہ اور 5 کی گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کامیابی ہے، کلی سلطان، اژرم، دینار اور گیلو سمیت مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پر مؤثر کارروائیاں کی گئیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردوں سے اسلحہ اور دیگر متعلقہ مواد کی برآمدگی اہم پیش رفت ہے، گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش کے ذریعے دہشتگرد نیٹ ورکس اور سہولت کاروں سے متعلق اہم معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی قابل تحسین ہے، دہشتگردی کے خلاف مربوط کارروائیاں ریاستی اداروں کے عزم اور مؤثر حکمت عملی کی عکاس ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے جان و مال اور امن و سکون کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام تک جدوجہد جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...