پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گرنے کے اثرات کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 936 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,544 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 176 روپے مقرر ہوگئی ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے گر کر 7008 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 314 ڈالر پر آ گئی، جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتیں مزید نیچے آئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments