قوم نکل پڑی تو حکمرانوں کے بس میں کچھ نہیں رہے گا: حافظ نعیم الرحمان
لاہور:(دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ قوم جبر میں رہی، حکومت اپنے ہتھکنڈوں سے باز آئے۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت فسطائیت اور عوام پر دباؤ ڈالنے کے ہتھکنڈوں سے باز آئے، ہم راستے کھولنا جانتے ہیں، ہماری جدوجہد لیوی بھتے کے خاتمے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی لیوی بھتے کے خلاف سڑکوں پر نکلی ہے، ہماری جدوجہد نے ملکی سیاست میں ایک نیا عنوان متعارف کرایا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لیوی بھتہ ختم اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ لیوی بھتے کے نفاذ اور آئی پی پیز مافیا کے ساتھ سیاسی جماعتیں بھی شریک ہیں، سب سیاسی جماعتیں ملی ہوئی ہیں، عوام سے قربانی مانگی جاتی ہے لیکن حکمران اپنے لگژری طیارے چھوڑنے کو تیار نہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قوم طویل عرصے سے جبر کا سامنا کر رہی ہے، حکومت اپنے ہتھکنڈوں سے باز آئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہنیں، بیٹیاں اور بچے بھی اس جدوجہد میں شریک ہیں، اگر بچے اور خواتین سمیت پوری قوم نکل کھڑی ہوئی تو حکمرانوں کے بس میں کچھ نہیں رہے گا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے شعبے میں ایسے منصوبوں کے بھی پیسے ادا کیے جا رہے ہیں جن سے بجلی پیدا ہی نہیں ہوتی، انہوں نے واضح کیا کہ لانگ مارچ ختم نہیں کیا گیا بلکہ اسے صرف وقفہ دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments