ٹرمپ نے شی جن پنگ سے ایران کی بالواسطہ مدد روکنے کا مطالبہ کردیا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سفیر برائے چین ڈیوڈ پرڈیو نے ایک امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ایران کے معاملے پر کھل کر بات چیت ہوئی۔
ڈیوڈ پرڈیو کے مطابق صدر ٹرمپ نے چینی صدر پر واضح کیا کہ چین کی جانب سے ایران کی کسی بھی قسم کی مدد امریکا کے لیے ناقابل قبول ہے۔
امریکی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ نے شی جن پنگ سے گفتگو میں واضح کیا کہ ایران کو انٹیلی جنس، پرزہ جات یا فوجی سازوسامان کی براہِ راست یا بالواسطہ امداد ہرگز فراہم نہ کی جائے۔
ڈیوڈ پرڈیو کے مطابق ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کو کسی بھی قسم کی براہِ راست یا بالواسطہ فوجی مدد ناقابل قبول ہے۔
امریکی سفیر نے مزید کہا کہ واشنگٹن کو چین کی جانب سے ایران کی بالواسطہ معاونت پر تشویش بدستور برقرار ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments