المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی
صنعا: (دنیا نیوز) یمن کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی ملیشیا پر حملوں میں 5 حوثی باغی ہلاک اور 13 زخمی ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق یمنی فوج نے حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملے جاری ہیں، سرکاری فوج نے تعز، مارب اور الحدیدہ پر ڈرون طیاروں سے بمباری کی۔
یمنی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈرونز سے الجوف کے علاقے میں حوثیوں کی گاڑیوں اور اجتماعات کو نشانہ بنایا۔
گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا کے خلاف 756 حملے کیے گئے، حملوں کے نتیجے میں 2 ہزار 316 حوثی جنگجوؤں کو ہلاک یا زخمی کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments