سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروباری روز کے اختتام منفی زون میں ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 944 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 825 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 339 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 70 ہزار 425 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...